20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:59
ملتان : ضمنی انتخاب ،عبدالقادر گیلانی کامیاب،غیر سرکاری نتائج
آج نیوز - ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قرار دے دیئے گئے ۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں پولنگ آج صبح شروع ہوئی، حلقے میں دو سو پینتالیس پولنگ اسٹیشن اور سات سو بارہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ حلقے میں تین لاکھ سات ہزار آٹھ سو اکہتر رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ آج نیوز کو موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے چونسٹھ ہزار چھ سو ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل شوکت حیات بوسن نے ساٹھ ہزار پانچ سو تیس ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔پولنگ کے دوران بند بوسن کے علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ نواب پور روڈ کی پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پرچیاں نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے عملے اور ووٹرز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات موصول ہو ئیں۔پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔