تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:2

حیدرآباد: چھ مختلف وارداتیں، ڈاکو 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

آج نیوز - حیدرآباد میں ڈاکوؤں کا راج عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے، ڈاکوؤں نے دو گھنٹوں کے دوران نجی بینک سمیت 6 مختلف وارداتوں میں پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے۔ حیدرآباد میں لطیف آباد نمبر سات میں واقع ایک نجی بینک میں آٹھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر گارڈز اور عملے کو یرغمال بناکر بینک سے پینتیس لاکھہ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلح ڈاکو فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، دوسری جانب فاطمہ جناح روڈ پر ایک موبائل فون کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکو چھ لاکھ روپے اور ایک درجن موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، گارڈز کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا ایک ساتھی زخمی ہوا لیکن زخمی ڈاکو کو اس کے ساتھی لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ایک فیکٹری کے منیجر سمیت چار افراد کو بھی مسلح ڈاکوؤں نے دس لاکھ سے زائد رقم سے محروم کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.