20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:26
پشاور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا
آج نیوز - پشاور ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججوں نے عہدے کاحلف اٹھا لیا، نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چارنئے ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ججوں سے حلف لیا۔ نئے ججوں میں جسٹس مسز ارشاد قیصر، جسٹس شاہ جہاں خان، جسٹس اخونزادہ روح الامین خان اور جسٹس اسد اللہ خان چکمنی شامل ہیں۔ جبکہ ایک خاتون جج بھی شامل ہیں۔ نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اب بھی چھ ججز کی کمی ہے۔