20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:25
ملک ریاض نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش
جیو نیوز - اسلام آباد…رسلان افتخار کیس میں ملک ریاض نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان رکارڈ کرا رہے ہیں۔ ملک ریاض نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں، اُن کا کہنا تھا کہ وہ نیب کے سامنے ارسلان افتخار کیس کے حوالے سے ثبوت پیش کریں گے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پر مکمل اعتماد ہے ، کسی کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات ہیں تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔