تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:9

حنین اور ماجد ورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ سے باہر

آج نیوز - پاکستان کے حنین عامر اورمحمد ماجد ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے بعد ورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ سے باہرہوگئے۔ چین کے شہر ووژی میں جاری ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں حنین عامر کو چین کے ژو یوئی لونگ نے دو کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔ بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل میچ میں چینی کیوئیسٹ کی فتح کا اسکورچودہ اکیاسی، ستاسی اکیس، انہتربیالیس، اکتیس پینسٹھ، چھپن اڑتالیس، اکیاسی صفر اوراسی سینتالیس رہا۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ محمد ماجد بھی ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے نوپون سائنگ کھام سے پانچ ایک فریم سے ہار گئے۔ گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماجد تھائی کیوئیسٹ کے خلاف صرف ایک فریم ہی جیت سکے۔ نوپون نے اکہتر تینتیس، اکسٹھ اٹھارہ، انتالیس ارسٹھ، اٹھہترانتیس، پچیانوے چھ اورچھہتر تینتیس کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.