20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:5
افطارکے وقت 3 سحری کے دوران 2گھنٹے بجلی بند نہیں ہوگی
آج نیوز - رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا، افطارکے وقت تین اورسحری کے دوران دوگھنٹے بجلی بند نہیں ہوگی، شیڈول کی خلاف ورزی پرآن لائن شکائت کی جاسکے گی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی ظفرمحمود نے بتایا کہ ہرشہر کا صارف بجلی کمپنی کی ویب سائٹ پر ریفرنس نمبردے کر لوڈ شیڈنگ شیڈول دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کو یومیہ پچیس ہزارمیڑک ٹن فرنس آئل اورایک سوبیس ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ ایران گدو پاور پلانٹ کی مشینری نوے دن میں بہتربنا کردے گا جس سے ایک سو پچاس میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی۔ کمیٹی کے رکن رانا افضل حسین کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں بدعنوانی نچلی سطح تک پھیل چکی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم نوگوایریا ہے۔