20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:39
آرمی چیف جنرل کیانی کا میران شاہ کا دورہ
آج نیوز - آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دورہ کے موقع پر آپریشنل اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے آرمی چیف کا میران شان پہنچنے پر استقبال کیا۔