20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:28
فلم بیٹ مین کا خونی پریمئر، فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
آج نیوز - امریکہ میں فلم بیٹ مین کے شو کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کرکے بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ ڈینور شہر میں پیش آیا جہاں نقاب پوش مسلح شخص نے فلم بیٹ مین کے پریمئر کے موقع پر پہلے آنسو گیس کا شیل پھینکا پھر فائرنگ کردی۔ جس سے بارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو درجن افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولیس گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے رپورٹس کے مطابق ملزم کا نام جیمز ایگن ہے جس کی عمر چوبیس سال بتائی جا رہی ہے۔