20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:47
ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ
آج نیوز - ناظرین ایک طرف تو حکومت عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرتی ہے، لیکن دوسری جانب منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، رمضان المبارک کے آتے ہی منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر ساٹھ روپے اور کمرشل دو سو چالیس روپے مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیز نے یادہ منافع کی لالچ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا، ایک کلو ایل پی جی پانچ روپے اضافے سے کراچی میں قیمت سو روپے، لاہور میں ایک سو دس روپے، اسلام آباد، راولپنڈی میں ایک سو پندرہ روپے اور مظفرآباد میں ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت ساٹھ روپے اور کمرشل سلنڈر کی دو سو چالیس روپے بڑھائی گئی ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف ایسوسی ایشن بھرپور احتجاج کرے گی۔