21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:4
شکار پور : دیرینہ دشمنی پر خونی تصادم ،بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
آج نیوز - شکار پور میں چوری کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے دس سالہ بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔مدیجی میں سدھایو اور ڈاہانی برادری کے درمیان چوری کا تنازعہ گذشتہ کئی برس سے جاری ہے۔ دونوں گروہوں کے درمیان آج ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دس سالہ بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شکارپور نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر ڈکھن اسپتال منتقل کیا۔ دیگر لاشوں کو قبائلی افراد نے پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ چوری کے پرانے تنازعے کی بناء پر پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔