21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:52
دیر بالا : ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، چار افراد جاں بحق
آج نیوز - دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں پک اپ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ پک اپ شاہ کس سے شرینگل جا رہی تھی کہ ڈوگ درہ کے مقام پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم کا دھماکا ہوا۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرا سپتال دیراپرمنتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سعید احمد، سعید عالم اور حیات خان شامل ہیں جبکہ نعمت گل ،بخت منیر ،آفتاب احمد ،محمد زادہ ،محمد یار،سہیل احمد اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔