تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:10

صدر اوباما کی دنیا بھر کے مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد

آج نیوز - امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما نے رمضان کی آمد کے حوالے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے قیام کیلئے عوامی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے روزے اور عبادت کے علاہ ڈھیروں خوشیاں بھی لاتا ہے۔ باراک اوباما نے مزید کہا کہ یہ رمضان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ان ممالک کے خصوصی معنیٰ رکھتا ہے جو اپنی ہمت سے جمہوریت اور حق خود ارادیت کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ ماہ ان لوگوں کیلئے بھی اہمیت رکھتا ہے جو خوف و خطر کے بغیر آزادی سے رہنے کا حق حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ امریکا کی حمایت جاری رکھیگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں رمضان ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ مسلمان امریکا کی ترقی میں بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.