21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:58
حافظ آباد :چھ رمضان بازار او ر سستے آٹے کی فراہمی
آج نیوز - حافظ آباد میں چھ رمضان بازار اور سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ رمضان پیکج کے تحت دس کلوگرام آٹے کا تھیلا دو سو تیس اور بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا چار سو اسی روپے میں دستیاب ہوگا۔ محکمہ خوراک رمضان میں فلورملز کو سبسڈی پر آٹے کی فراہمی کیلئے روزانہ اٹھائیس میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کرے گا۔ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں روزانہ دس کلو گرام کے نو سو چوراسی تھیلے فراہم کرے گی۔ خصوصی سیل پوائنٹس پر دس کلو گرام کے نوسو چار اور بیس کلوگرام کے ایک سوچورانوے تھیلے روزانہ فراہم کیے جائیں گے۔