21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:31
گوادر :کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ،آٹھ جاں بحق
آج نیوز - گوادر میں نامعلوم افراد نے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ اور بعد ازاں فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو جاں بحق کردیا ۔یہ حملہ گوادر کے علاقے پیشی کان میں واقعے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس سے پوسٹ پر موجود آٹھ اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔