21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:47
رمضان میں تاجر اور صنعتکار حکومت سے تعاون کریں ،شہبا زشریف
آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتکار،تاجر اور دکاندار رمضان المبارک میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔وہ لاہور میں ملاقات کے لئے آنے والے مختلف اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء صرف کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزرا رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رمضان بازاروں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے خود بھی صوبے بھر کا دورہ کریں گے۔