تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:10

اولمپکس مشعل میزبان شہر لندن پہنچ گئی

آج نیوز - اولمپکس دوہزاربارہ کی مشعل طویل سفرطے کرنے کے بعد میزبان شہرلندن پہنچ گئی، کھیلوں کے عالمی میلے کا آغاز ستائیس جولائی سے ہوگا۔ اولمپک مشعل تریسٹھ روز کا سفر طے کرنے کے بعد ڈرامائی اندازمیں لندن پہنچی۔ مشعل گلڈ فورڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لندن لائی گئی۔ جس میں سے ایک رائل میرین مارٹن ولیمزنے رسی سے لٹک کر اسے ٹاور آف لندن میں اتارا۔ اس کے بعد مشعل کو دوہزارچارکی آٹھ سواورپندرہ سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتنے والی اتھلیٹ ڈیم کیلی ہومزپکڑکرٹاورکی فصیل پرلے گئیں۔مشعل کے سفر کے دوران گریزیواینڈ میں ایک نوجوان نے سڑک کے کنارے کھڑے تماشائیوں میں سے نکل کر مشعل کو چھیننے کی کوشش کی لیکن ذمے دارسیکورٹی اہلکاروں نے اس پر قابو پالیا۔ اور اس سترہ سالہ نوجوان کو گرفتارکرلیا۔مشعل کو ٹاورکے کانسٹیبل ملکہ برطانیہ کی راہائش گاہ تک پہنچائیں گے۔ جہاں اسے رات کے لیے محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.