21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:42
پی سی بی :باولنگ کوچ کا نام منظوری کیلئے بورڈ کو بجھوادیا گیا
آج نیوز - پی سی بی کوچ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے باوٴلنگ کوچ کا نام حتمی منظوری کیلئے چیئرمین بورڈ کو بھجوادیا ہے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم کوچ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے باوٴلنگ کوچ کا انتخاب کرلیا ہے۔ کمیٹی کو باوٴلنگ کوچ کیلئے سولہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے۔ ذرائع کے مطابق باوٴلنگ کوچ کا تعلق برطانیہ سے ہے اور کمیٹی نے اس کا نام فائنل کرکے منظوری کیلئے پی سی بی کے چئیرمین کو بھجوادیا ہے تاکہ آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی ہوم سیریز سے پہلے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا جاسکے۔