تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:15

امریکا :بارہ افراد کی ہلاکت پر پر چم سرنگوں

آج نیوز - امریکی ریاست کولوراڈو میں فلم کے پریمیئر کے دوران بارہ افراد کی ہلاکت کے واقعے پر امریکا بھر میں پرچم سرنگوں ہے جبکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ایکشن سے بھرپور فلم بیٹ مین کے پریمیئر شو میں فائرنگ کا واقعہ بالکل فلمی انداز میں پیش آیا۔ قاتل بیٹ مین کے حریف کردار کے لباس میں آیا۔ گیس ماسک پہنے ملزم نے پہلے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، بارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سنیما کے پارکنگ ایریا سے گرفتار کیاگیا۔ اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ امریکی صدر براک اوباما کو انتخابی مہم کے دوران واقعے کی اطلاع ملی جس کے بعد وہ جلسہ ختم کرکے نیویارک واپس آگئے۔ اوباما کے حکم پر امریکا بھر کی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔ مخالف امیدوار مٹ رومنے نے بھی انتخابی مہم معطل کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.