تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:39

رمضان :سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آج نیوز - رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی، پکوڑوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں دس سے بیس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ کراچی سبزی منڈی ہول سیل کے جنرل سیکریٹری روٴف تنولی کے مطابق اندرون ملک سے سبزیوں کی فراہمی میں کمی اور رمضان میں طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں۔ سبزی منڈی میں شملہ مرچ پندرہ روپے اضافے سے پچپن روپے فی کلو ہوگئی، اس کے ساتھ ہی ٹماٹر دس روپے بڑھ کر چالیس روپے اور بند گوبھی پچیس روپے سے بڑھ کر پینتیس روپے فی کلو ہوگئی، آلو اور پیاز کی قیمت اٹھارہ روپے فی کلو ہے، جبکہ پالک، بینگن، پودینہ، ہرا دھنیہ، لہسن اور ہری مرچ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.