تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:1

پاکستان کی انٹرنیشنل اولمپک رکنیت سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

آج نیوز - انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لندن میں جاری ہے، پاکستان کی رکنیت معطل کرنے یہ نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سید شاہد علی شاہ کررہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی آئی او سی کی رکنیت معطل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔ آئی او سی نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کے معاملات میں اگر حکومتی مداخلت ختم نہ ہوئی تو پاکستان کی اولمپک رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔ رواں سال فروری میں جنرل ریٹائر عارف حسن تیسری مدت کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے جس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا۔ عارف حسن کا موقف تھا کہ اولمپک چارٹر کے تحت کھیلوں کی فیڈریشنز میں حکومتی مداخلت نہیں ہوسکتی جبکہ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی عہدیدار چاہے پاکستان کی کسی بھی فیڈریشن کا ہو یا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا وہ تیسری مدت کے لئے عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.