تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:17

پاکستان ہاکی ٹیم آج اولمپک ولیج منتقل ہوجائے گی

آج نیوز - برمنگھم میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان ٹیم آج اولمپک ولیج منتقل ہوجائے گی۔ اولمپکس کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم تربیتی کیمپ برمنگھم میں جاری تھا جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو لندن اولمپک ویلج منتقل ہو جائیں گے۔ پاکستان ٹیم لندن اولمپک گیمز میں تیس جولائی کو اپنا پہلا میچ اسپینش ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید احمد کے مطابق اولمپک گیمز کے لیے ہم نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ کھلاڑی برمنگھم میں سخت تربیت کی بدولت ردھم میں آرہے ہیں۔ ریحان بٹ ، شکیل عباسی، وسیم احمد اور سہیل عباس جیسے تجربہ کار کھلاڑی ذمے داری کے ساتھ کھیل گئے تو اچھی پوزیشن پر آنا ممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ نیلی آسٹرو ٹرف پر کھلاڑیوں کو تجربہ مل گیا ہے اولمپک میں یہ ٹراف ہمارے لیے مسئلہ نہیں بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.