تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:50

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

آج نیوز - بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور وریندر سہواگ اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو چودہ رنزبنائے۔ کوہلی نے ایک سو چودہ اور سہواگ نے چھیانوے رنز اسکور کئے۔۔ جواب میں سری لنکن ٹیم کمار سنگاکارا کی زمہ دارانہ بیٹنگ کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوررز میں نو وکٹوں پر دو سو ترانوے رنزبناسکی۔ سنگاکارا نے ایک سو تینتیس رنزکی اننگز کھیلی۔ ایشوم اور عرفان پٹھان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.