تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:6

آسٹریلیا: طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، نظام زندگی معطل

آج نیوز - آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔ درجنوں مکان منہدم اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ آسٹریلیا کے علاقے اسٹائریا میں مون سون بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ متعدد علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکان منہدم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ ٹریفک کا نظام بھی معطل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اب تک تین سو سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیاجاچکا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق شدید بارشوں کا یہ سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ دیگر علاقوں میں بھی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.