تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:6

ملتان:بھتہ خوری کیخلاف سبزی منڈی میں ہڑتال، سبزیاں پھل نایاب

جیو نیوز - ملتان …ملتان میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی نے آج مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کر دی جس کے بعد شہر میں سبزی اور پھل نایاب ہوگئے۔ملتان میں سبزی منڈی میں گزشتہ دنوں میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف آج انجمن آڑھتیاں نے مکمل شٹر ڈاوٴن کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں سبزی منڈی میں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہو رہا ہے پولیس کو کئی بار بتا چکے ہیں کہ غنڈہ عناصر یہاں بھتہ خوری اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے لیکن پولیس نے اتنے بڑے کاروباری مرکز میں نہ تو وارداتوں کو کنٹرول کیا اور نہ ہی پولیس چوکی قائم کی دن دیہاڑے وارداتیں میں اب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اور انتظامیہ نے ان کے ساتھ تعاون نہ کیا تو شٹر ڈاوٴن ہڑتال کا دورانیہ طویل کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.