تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:41

بجٹ سپورٹ: حکومتی قرضے بارہ سو ارب روپے کے قریب پہنچ گئے

آج نیوز - بجٹ سپورٹ کے لئے حکومتی قرضے ، بارہ سو ارب روپے کے قریب پہنچ گئے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں حکومتی قرضوں میں ایک سو تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال یکم جولائی سے چھ جولائی دوہزار بارہ تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لئے گیارہ سو ننانوے ارب روپے کے قرضے لے لئے ہیں۔ جو ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ قرضے لینے کا ایک ریکارڈ ہے۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران حکومت نے پانچ سو نوے ارب روپے کے قرضے لئے تھے۔ حکومت نے مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران کمرشل بینکوں سے چھ سو بانوے ارب روپے سے زائد قرضے لئے ،، جس کی وجہ سے نجی شعبے کے لئے نئی سرمایہ کاری کا حصول مشکل ہوگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت بیرونی امداد کی امید پر قرض لے رہی ہے ،، اگر پی ٹی سی ایل خریدنے والی کپمنی اتصالات سے اسی کروڑ ڈالر کی رقم آنے میں تاخیر ہوئی تو مالیاتی خسارہ سنگین حد تک پہنچ جائے گا۔ جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.