22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:24
ایران کی پاکستان کو خام تیل برآمد کرنے کی پیش کش
آج نیوز - ایران نے پاکستان کو خام تیل برآمد کرنے کی بھی پیش کش کر دی، دونوں ملکوں کے درمیان تیل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود ایران نے پاکستان کو خام تیل برآمد کرنے کی پیش کش کی ہے، جسے صاف کرنے کے لئے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔ ڈیڑھ سال پہلے دو پاکستانی آئل ریفائنریز ایران سے تین ماہ کی موخر ادائیگی پر خام تیل خرید کر صاف کر رہی تھیں، لیکن اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث بینکوں نے ایران کے لئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا بند کر دیئے، جس کے نتیجے میں ایران سے ادھار تیل کی خریداری بند ہوگئی۔ تاہم پاکستان سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے لئے ایران نے پاکستان کو ایک بار پھر خام تیل برآمد کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ایران نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے بھی پاکستان کو تکنیکی اور مالی تعاون کی پیش کش کی ہے۔