تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:24

بجلی کابحران پھرشدید، شارٹ فال 5005ہزار میگا واٹ

جیو نیوز - اسلام آباد…بجلی کابحران ایک بار پھرشدید ہو گیا اور شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے5ہزار میگا واٹ ہو گا۔جس کی وجہ سے روزے دار نئے امتحان میں مبتلا ہوگئے ،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار، بار اور طویل بندش نے اُن سے دِن کے ساتھ ساتھ راتوں کا آرام بھی چھین لیا۔انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان نے شارٹ فال بڑھنے کی وجہ پاوراسٹیشنوں کو فرنس آئل کی سپلائی میں کمی اورچشمہ ون اور چشمہ ٹوپلانٹس کی بندش کوقرار دیا، ترجمان کے مطابق پی ایس اونے رقم نہ ملنے پر فرنس آئل کی سپلائی میں کمی کردی ہے اور پاور اسٹیشنوں کو38ہزار کی بجائے20ہزار ٹن فرنس آئل مل رہاہے،اس وجہ سے بجلی کی پیداوارکم ہوکر 12ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے،جبکہ طلب17ہزار 500میگاواٹ ہے، چشمہ ون اور چشمہ ٹوپلانٹس کی بندش سے شارٹ فال میں650میگاواٹ کا اضافہ ہوگیاہے،شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں 13اور دیہات میں 16گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے،جس سے روزے دار بِلبِلااُٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.