تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:24

پرسرار بیماری کا شکار مزید6مور ہلاک، تعداد46ہوگئی

جیو نیوز - تھر پارکر …تھر پارکر کے مختلف دیہاتوں میں موروں میں پھیلنے والی پراسرار بیماری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 مور ہلاک ہوگئے ہیں۔صحرائے تھر کے خشک ماحول میں فطری حسن بکھیر نے والے خوبصورت پرندے مور کی جان کو سنگین خطرے سے دوچار کر دینے والی پراسرار بیماری پر تاحال قابو نہیں پا یا جا سکا ،جس کے نتیجے ے میں گوٹھ ناتھرو ،بھٹین ڈیرے سمیت مختلف دیہات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 مور مرگئے،بیماری سے آگاہی اور علاج معالجے کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی کنزرویٹرسعید اختر بلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ مٹھی پہنچ رہے ہیں۔ایک ہفتے کے دوران اب تک 46مور مرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.