تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:57

این ایل سی کا کورین کمپنی سے 10 ٹرین انجنزخریدنے کا معاہدہ

آج نیوز - این ایل سی نے کورین کمپنی سے ایک کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر مالیت کے دس ٹرین انجنز کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ نیشنل لاجسٹک سیل اور کورین ریل، کے او آر اے آئی ایل کے درمیان دس ری کنڈیشن جی ایم اور تیس لوکو موٹوز خریدنے کے لئے معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے مطابق کورین ریل ،، ایل سی کھلنے کے دس ماہ کے اندر دس ری فرنشڈ جی ایم تیس لوکو موٹوز سی آئی ایم کراچی ڈلیور کئے جائیں گے۔ جس کے لئے این ایل سی مجموعی رقم کا بیس فیصد پیشگی ادا کرے گی۔ جبکہ اسی فیصد رقم لیٹر آف کریڈٹ کے زریعے لوکو موٹوز کی ڈلیوری پر فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کورین ریل، ان لوکو موٹوز کی مرمت اور سپر وائزری کنسلٹنسی کے لئے دو سال تک اپنے پانچ انجینئرز بھی بھیجے گی، جس کے لئے چودہ لاکھ ڈالر الگ سے ادا کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.