تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:11

پی پی عوام کی خدمت جاری رکھے گی ،جہانگیر بدر

آج نیوز - سینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ماڈل ٹاوٴن لاہور میں موبائل یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز منافع خوروں کو نہیں، عام آدمی کو فائدہ دیں گے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.