22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:11
گھوٹکی میں آکڑا پرچی اور منشیات فروشی کیخلاف احتجاجی ریلی
جیو نیوز - گھوٹکی…گھوٹکی میں شہری اتحاد کی جانب سے آکڑا پرچی اور منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی شہری اتحاد کی جانب سے گھوٹکی میں جاری جوا پرچی، بکی، اور منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکلای گئی ۔ریلی میں شہریوں، سول سوسا ئٹی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس کی سرپرستی میں جاری شراب خانوں اور آکڑا چرچی کا خاتمہ کر کے ملزمان کو گرفتار کیاجائے ۔