تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:28

پنجاب :ذوالفقار کھوسہ کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ

آج نیوز - سینیئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقارخان کھوسہ نے کامونکی رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف اشیاکی قیمتیں اور کولٹی چیک کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقارخان کھوسہ نے آٹے ،گھی ،چینی ،اوردیگر اشیا کی قیمتیں چیک کیں۔ دورہ کے موقع پراراکین قومی اسمبلی رانا نذیر احمد ، محمود بشیر ورک ،سیکرٹری ایگریکلچرچوہدری محمد مشتاق اورسیکرٹری فوڈ عرفان الہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ رمضان بازار میں ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں اور کوالٹی کے حوالے سے وہ بالکل مطمئن ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے چارارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.