22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:44
حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،راجہ پرویز اشرف
آج نیوز - وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور آئین کے مطابق ملک کو چلا رہے ہیں۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور آئین کے مطابق ملک کو چلا رہی ہے جس میں پارلیمنٹ، ایگزیکٹیو اور عدلیہ کا کردار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف عدلیہ کی آزادی بلکہ ایک آزاد عدالتی نظام پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ وزیر قانون نے وزیراعظم کے ساتھ قانونی معاملات اور عدالتوں میں زیر التواء مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔