22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:1
نواز شریف سے امریکی سفیر منٹر کی الوداعی ملاقات
آج نیوز - سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کیمرون منٹر کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الوداعی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار،پرویز رشید اور انوشہ رحمان بھی موجود تھیں،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر نے جمہوری استحکام کیلئے میاں نوازشریف کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن اور اسکے قائد کی جانب سے ان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔