22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:34
کراچی میں قتل و غارت گری ٹارگٹ کلنگ نہیں ،قائم علی شاہ
آج نیوز - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں قتل دو گروہوں کی دشمنی کا نتیجہ ہیں ٹارگٹ کلنگ نہیں۔سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے ماری پور سے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گروپوں کی آپسی دشمنی کو ٹارگٹ کلنگ نہ کہا جائے۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سندھ میں سیاسی یتیموں کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔