22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:7
بھارت :مسلمانوں پر حملے ،گیارہ جاں بحق
آج نیوز - بھارتی ریاست آسام میں بوڈو قبائل کے مسلمانوں پر حملے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سات ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔بھارتی ریاست آسام کے شہر کوکراجھر میں مسلم کش فسادات اس وقت بھڑک اٹھے جب مسلمانوں کو بیدخل کرنے کے خلاف مزاحمت پر ایک شخص مارا گیا۔ بوڈو قبائل نے مسلمانوں کی املاک کو نذرآتش کردیا اور ان کے گھروں پر حملے کئے۔ بارہ دیہات سے سات ہزار افراد سرکاری کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مزید فسادات روکنے کیلئے علاقے میں غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔آسام میں انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران بنگلہ دیش سے لائے جانیوالے مسلمان آباد ہیں، انیس سو نوے سے بوڈو قبائل نے ان کے خلاف منظم حملے شروع کر رکھے ہیں۔