22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:51
حیدرآباد:کارکن کی ہلاکت،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا مظاہرہ
آج نیوز - سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے پولیس تشدد سے کارکن کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پارٹی پرچم اٹھائے جامشورو پولیس کے خلاف نعرے لگارہے تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس کے ساتھہ مل کر کارکنوں کو قتل کرایا جارہا ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے کارکنوں کوبااثر افراد کے ایماء پر قتل کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ایس یو پی کے کارکنوں کے قتل کا نوٹس لے کر سخت کاروائی کریں۔