22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:56
لند ن اولمپکس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق خطرہ مسترد
آج نیوز - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے کہا ہے کہ لندن اولمپکس میں پاکستان کی شرکت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔پی اواے کے صدرعارف حسن کا کہنا ہے کہ ان کی لندن میں آئی اوسی کیاعلی حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ ورلڈ اسپورٹس باڈی پاکستان کیخلاف کوئی ایکشن نہ لیکراسیاولمپکس میں شرکت کا موقع دیگی۔ عارف حسن نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورملک کی دیگرفیڈریشنزکے درمیان مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین اولمپکس کے بعد تنازعات حل کرلیں گے اسلئے میگا ایونٹ سے پاکستان کی بے دخلی کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان پرپابندی کا خدشہ حکومتی مداخلت کی وجہ سے ہوا تھا۔ حکومتی مداخلت اولمپک چارٹرکیخلاف ہے جس کی وجہ سے آئی اوسی پابندی لگانیکا اختیاررکھتی ہے۔