22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:29
کیڑوں کی موجودگی ،برآمدی چاول کنٹینرز روک لیے گئے
آج نیوز - پاکستانی برآمدی چاول میں کیڑوں کی موجودگی کے خدشات پر، وزارت نیشنل سیکیورٹی آف فوڈ اینڈ ریسرچ نے امریکہ کیلئے پندرہ برآمدی کنٹینرز روک لئے ہیں۔ یہ فیصلہ واشنگٹن برآمد کئے گئے چاول کی کھیپ میں کھپرا بیٹل نامی کیڑے کی موجودگی کی شکایت پر کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی چاول کی برآمدات پروپیلین بیگز سے مشروط کردی ہے۔ جبکہ رائس ایکسپورٹرز کے مطابق پابندی صرف جوٹ بیگز کے استعمال پرعائد کی گئی ہے۔ کپڑے، چمڑے اور کاغذ کے بیگز کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان امریکہ کو سالانہ بیس ہزار ٹن چاول برآمد کرتا ہے۔