22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:45
کراچی اسٹاک میں محدود پیمانے پر تیزی
آج نیوز - کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مثبت خبروں پر محدود پیمانے پر تیزی رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس چودہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گیا۔رزلٹ سیزن کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایکٹیوٹی دیکھی گئی۔ ساتھ ہی ایس ای سی پی کی جانب سے ڈی میوچلائیزیشن اور کپیٹل گینز ٹیکس رولز کے حوالے سے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی ، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستانی بینکوں اور پاکستان کی سورن ریٹنگ کے باعث مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تاہم مخصوص اسٹاکس کے حوالے سے خبروں پر ان میں تیزی رہی، ساتھ ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو بتیس پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار پانچ سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں ساڑھے اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا اور یہ بارہ کروڑ سولہ لاکھ شئرز رہا۔ ساتھ ہی مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ اڑتیس ارب چوراسی کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر انتالیس ارب بیس کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ اس ہفتے کنسٹرکشن اینڈ مٹیریلز اور بینکنگ سیکٹر میں کاروباسری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ رمضان کے باعث ایکٹیوٹی محدود رہنے کا امکان ہے تاہم رزلٹ سیزن جاری ہے اور بلیو چپ کمپنیوں کی جانب سے بہتر مالی نتائج پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے ۔