22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:1
اولمپکس مشعل کا سفر لندن میں جاری
آج نیوز - اولمپک مشعل کی میزبان شہر آمد کے بعد لندن میں اسکا سفر جاری ہے ۔اولمپک مشعل کے سفر کا آغاز لندن کے علاقے گرین ایچ سے ہواجہاں نتاشاسنہانے سب سے پہلے مشعل تھامی۔ مشعل کا سفر ایک کے بعد دوسرے ایتھیلیٹ کے ہاتھوں جاری ہے ۔ اس سفرمیں مشعل کو شہر کے مختلف بازارواں سے گزارکراولمپک اسٹیڈیم پہنچایاجائیگاجہاں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی تاہم ایرینا میں اولمپک لیجنڈ نادیا کومانچی نے مشعل کو تھاما ۔اس موقعے پر علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین علاقے میں موجود تھے ۔