23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا اعلان نہ کرنے کیخلاف مظاہرہ
آج نیوز - آل سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا اعلان نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد بینراور پلے کارڈز اٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے لگارہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس سال سے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان نہیں لیا گیا جس کے باعث نوجوان سرکاری ملازمتوں سے محروم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کا امتحان لینے کے بجائے وزراء اور سیاستدانوں کے سفارشی افراد کو سرکاری ملازمتوں سے نوازا جارہا ہے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا اعلان کرے تاکہ اہل افراد کو ان کا حق مل سکے۔