23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:57
ریلوے کی بدحالی میں بتدریج اضافہ
آج نیوز - ہر گزرتا دن محکمہ ریلوے کی بدحالی میں مزید اضافہ کرتا جا رہا ہے،انجنوں کی عدم موجودگی کے باعث نائٹ کوچ کو کراچی سے ہی روانہ نہیں کیا جا سکاجبکہ متعدد ٹرینیں چار سے تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔لاہور میں ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال اور کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس تیرہ تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،کراچی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،ایسی طرح قراقرم ایکسپریس اور بزنس ٹرین بھی چار،چار گھنٹے لیٹ ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق انجن کی عدم موجودگی کے باعث کراچی ایکسپریس لاہور کی جانب روانہ نہ ہو سکی،جس کے باعث بکنگ کرانے والے متعدد مسافروں نے متبادل سفر اختیار کیا،ٹرینیوں کی معطلی اور آمدو رفت میں تاخیر تاخیر سے لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔