تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:45

کراچی :کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

آج نیوز - کمشنر کراچی نے اتوار بازاروں کا دورہ کیا، عوام کی شکایات بھی سنیں لیکن ہوا کچھ بھی نہیں۔ کمشنر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ اور ڈیفنس سنڈے بازار کا دورہ کیا اور شہریوں سے قمیتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول لسٹ کمیٹی کے دورے کے موقع پر سرکاری نرخوں پر سامان ملتا ہے تاہم کمیٹی کے جانے کے بعد دکان دار منافع خوری شروع کردیتے ہیں۔ کمشنر کراچی کے دورے کے موقع پر ایک دکاندار اپنی دکان سے فرار ہوگیا جس کا سرکاری نرخ نامہ نہ ہونے پر چلان کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.