23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:29
سندھ :پولیس حراست سے ملزم فرار ،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
آج نیوز - سول اسپتال عمرکوٹ میں علاج کیلئے لایا گیا قیدی پولیس حراست سے فرارہوگیا۔ پانچ اہلکار معطل کردیئے گئے،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ملزم ذوالفقار خاصخیلی عمرکوٹ سب جیل میں ڈکیتی کے الزام میں سزا کاٹ رہا تھا۔ ملزم کو دو دن پہلے گیسٹرو کے علاج کیلئے اسپتال داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ موقع پاکر پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔اعلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔