23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:1
سکھر بیراج سے ملی لڑکی کی لاش،پولیس کی کارروائی میں تاخیر
آج نیوز - سکھر بیراج سے ملی لڑکی کی لاش لیکن پولیس نو گھنٹے تک کارورائی کیلئے نہ پہنچی کیونکہ پولیس تو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول پر لگی ہوئی تھی۔ ایک ہفتے قبل شمس آباد کی رہائشی فوزیہ نے ستیوں کے آستانے سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔ فوزیہ کی لاش آج صبح پانچ بجے سکھر بیراج کے گیٹ نمبر چھیالیس سے ملنے پر بیراج انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس نو گھنٹے گزرنے کے باجود لاش کو لینے پولیس نہ پہنچ سکی کیونکہ پولیس وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی سکھر ائیرپورٹ پر آمد کے موقع پر ان کی پروٹوکول ڈیوٹی پر مصروف تھی۔سکھر بیراج سے نو گھنٹے قبل ملنے والی لڑکی کی لاش کو لینے پولیس تو نہ پہنچ سکی لیکن تلاش کرتے کرتے ورثاء خود پہنچ گئے۔