تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:1

ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم منشور کمیٹی کا اجلاس

جیو نیوز - کراچی…خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اتوار کے روز ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کی منشور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2008ء کے منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا اور 2012ء کے منشور کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون ، کنو رنوید جمیل ،شاہد لطیف، واسع جلیل ،قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی ، حق پرست صوبائی وزیر سردار احمد بھی موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ طور پرطے کیا گیا کہ سال 2012ء کے منشور کی تیاری کیلئے ایم کیوایم کے شعبہ جات، زون ، سیکٹرز اور یونٹوں کی آراء اور تجاویز کو بھی شامل کیاجائے گا اور منشور کی تیاری کیلئے دانشور حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی تجاویز بھی شامل کی جائے گی ۔ایم کیو ایم امریکا کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک اور قوم کو درپیش سنگین خطرات اور چیلنجز کے حوالے سے حالیہ بیان کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ امریکا سے جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے سامنے ایک بار پھر پوری حقیقت اور سچائی بیان کردی ہے۔ ان کا حالیہ بیان پاکستان کے اربابِ اختیار کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے۔اُنہوں نے پاکستان کے پا لیسی سازاداروں، سیاست دانوں اور حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سر جوڑ کربیٹھیں اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جامع اور دُور رس قومی پالیسی تشکیل دیں انہوں نے امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو ہدایت کی کہ وہ الطاف حسین کے اس انتہائی اہم لیکچر اور بیان کو پاکستانی کمیونٹی تک ہر صورت میں پہنچائیں اور اُن کو آنے والے خطرات اور قومی یکجہتی کی ضرورت سے آگاہ کریں۔ بزم ِ فروغ ادب و فن (سندھ)پاکستان اور فرید پبلشرزکی جانب سے کتب میلہ فیڈرل بی ایریا میں واقع گریس ہال میں منعقد کیا گیا ،جس کا افتتاح متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان اور حق پرست صوبائی وزیرخالد بن ولایت نے کیا۔اس موقع پرفرید پبلشر زکے سرپرست سید فرید حسین ، مر د خواتین ، بچو ں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان و دیگر نے کتب میلہ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا ۔ان اسٹالوں پر اُردو ادب ، طنزح و مزہ، شاعری ، سیرت النبی ﷺ سمیت دیگر معلوماتی کتابیں بھی رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہ کتب میلہ پچھلے چھبیس سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہورہا ہے جس پر منتظمین کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.