تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:57

نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے حلف اٹھالیا

آج نیوز - حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ طور پر نامزد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فخرالدین جی ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا۔ فخر الدین جی ابراہیم پاکستان کے تئیسویں جبکہ پہلے متفقہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، سینئر وکلاء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.