23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:57
صوابی، سی ڈیز کی تین دکانیں دھماکا خیز مواد سے تباہ
جیو نیوز - صوابی … صوابی میں نامعلوم شرپسندوں نے سی ڈیز کی تین دکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع صوابی کے گاوٴں باجا میں شرپسندوں نے سی ڈیز کی دکانوں سے تقریباً پانچ کلوگرام بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے تین دکانیں تباہ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے پولیس اسٹیشن صوابی میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔