تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:41

کراچی: پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور ماڑی پور پانچ سو کوارٹر میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے نو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ سہراب گوٹھ میں واقع الاصف اسکوائر کو رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا اور ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا، پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دو سو سے زائد گولیاں برآمد کیں، دو روز قبل سہراب گوٹھ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے، پولیس حکام کے مطابق آپریشن اس سلسلے کی کڑی ہے اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، دوسری جانب ماڑی پور پولیس نے پانچ سو کوارٹر، کاکا ولیج اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.